اوم پوری کے انتقال پر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ہر فرد نے دکھ کا اظہار کیا — فائل فوٹو
اوم پوری کے انتقال پر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ہر فرد نے دکھ کا اظہار کیا — فائل فوٹو

بولی وڈ کے معروف اداکار اوم پوری کے ہارت اٹیک سے اچانک انتقال پر ان کے ساتھی اور مداح کافی سب ہی غم زدہ ہیں۔

متعدد فلموں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اوم پوری کے دوست اشوک پنڈت نے جیسے ہی ٹوئٹر پر ان کے انتقال کی خبر کا اعلان کیا، ویسے ہی ان کے دوستوں اور ساتھیوں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے افسوس کا اظہار کرنا شروع کردیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فلم اسٹار اوم پوری انتقال کرگئے

ہدایت کار اور پروڈیوسر مہیش بھٹ نے کہا کہ 'الوداع اوم پوری، تمہارے ساتھ آج میرے بھی ایک حصہ چلا گیا، میں کیسے ان راتوں کو بھول جاوں، جب ہم دونوں سینما اور زندگی کے حوالے سے باتیں کیا کرتے تھے'۔

ہدایت کار کرن جوہر نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'بہترین اداکاری، بہترین فلمیٹوگرافی، شاندار ٹیلنٹ، سینما نے آج اپنا بہترین اداکار کھو دیا'۔

اداکار انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ 'اوم پوری کو اتنے سکون سے اپنے بستر پر سوتے دیکھا، یقین نہیں آرہا کہ ہمارا اتنا بہترین اداکار گزر گیا، بہت ہی دکھ اور افسوس ہورہا ہے'۔

اداکار بومن ایرانی کے مطابق 'آج ہم نے اپنا بہترین اداکار کھو دیا، ایک ٹیلنٹ، ایک آواز، ایک طاقت، اوم پوری صاحب آپ کو یاد کرتے رہیں گے'۔

اداکار ریتیش دیشمکھ نے اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'نہایت صدمہ ہوا جب اس خبر کا پتا چلا کہ اوم پوری اس دنیا سے گزر گئے، آپ کو یاد رکھیں گے سر، فیملی سے تعزیت کرتے ہیں'۔

اداکارہ نیپا ڈپیا کا کہنا تھا کہ 'سینما کے لیے افسوسناک دن، ہم نے اپنے بہترین اداکار کو کھو دیا، چلے گئے لیکن کبھی بھلائے نہیں جائیں گے'۔

اداکارہ پریتی زنٹا کے مطابق 'نہایت باصلاحیت اوم پوری کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، خدا ان کی روح کو سکون دے اور گھر والوں کو طاقت'۔

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ 'ایک دور کا اختتام، لیکن وراثت آگے تک جاری رہے گی'۔

زیادہ پڑھی جاٰنے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

سام سنگ کا سب سے بڑا فون

سام سنگ کا سب سے بڑا فون
یہ جنوبی کورین کمپنی کا ایسا فون ثابت ہونے والا ہے جس کا تجربہ صارفین کو پہلے کبھی نہیں ہوا ہوگا۔
شائع فروری 23, 2017 11:09pm

LARGE_RECTANGLE_BOTTOM - /1029551/Dawn_ASA_Unit_670x280


تبصرے (0) بند ہیں