• KHI: Asr 5:16pm Maghrib 7:24pm
  • LHR: Asr 5:00pm Maghrib 7:10pm
  • ISB: Asr 5:09pm Maghrib 7:21pm
  • KHI: Asr 5:16pm Maghrib 7:24pm
  • LHR: Asr 5:00pm Maghrib 7:10pm
  • ISB: Asr 5:09pm Maghrib 7:21pm

پی سی بی کی جانب سے خالد،شرجیل کو چارج شیٹ جاری

شائع February 18, 2017
شرجیل خان اور خالد لطیف، پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی نمائندگی کررہے تھے—فائل/فوٹو: اے ایف پی
شرجیل خان اور خالد لطیف، پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی نمائندگی کررہے تھے—فائل/فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں ملوث شرجیل خان اور خالدلطیف کو چارج شیٹ جاری کردی ہے۔

پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر امجد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'شرجیل خان اور خالد لطیف کےبیانات سننے کےبعد چارج شیٹ دونوں کھلاڑیوں کو جاری کر کے وصولی کے دستخط بھی لیے گئے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'دونوں کھلاڑی 14 روز کے اندر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو جواب دینے کے پابند ہیں جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا'۔

امجد حسین نے کہا کہ 'کھلاڑیوں کی جانب سے الزامات کو مسترد کرنے پر سابق جج کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو سماعت کے بعد فیصلہ سنائے گی'۔

انھوں نے کہا کہ 'اگر کھلاڑیوں نے جرم تسلیم کرلیا تو پی سی بی اینٹی کرپشن کے ٹریبونل دونوں کھلاڑیوں کی قانون کے مطابق سزاؤں کا تعین کرے گا'۔

مزید پڑھیے: پی ایس ایل حکام کے منہ پر طمانچہ

خیال رہے کہ خالد لطیف اور شرجیل خان کو انسداد کرپشن کے قواعد کی خلاف ورزی پر پی ایس ایل حکام نے لیگ کے دوسرے سیزن کے پہلے میچ کے بعد ہی پاکستان واپس بھیج دیا تھا جبکہ محمد عرفان سمیت چند دیگر کھلاڑیوں سے بھی تفتیش کی گئی تھی۔

پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کے مقابلے دبئی کے بعد اب شارجہ میں کھیلے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2024
کارٹون : 16 جون 2024