کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح کو 25 سال مکمل ہونے پر عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری نہیں لائی جاتی اس وقت تک قوم دوسرا ورلڈ کپ نہیں جیت سکتی۔

قوم کے نام اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ’ہم ملک میں باصلاحیت کھلاڑیوں کے موجود ہونے کے باوجود ایک بار پھر ورلڈ کپ نہیں جیت سکتے، کیونکہ ہم نے کبھی ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ کی بہتری کی کوشش نہیں کی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’کسی بھی قوم کو صرف اس وقت شکست ہوتی ہے جب اس کا خود پر سے یقین اٹھ جاتا ہے۔‘

عمران خان نے کہا کہ ’ہماری ٹیم نئی تھی لیکن اس کے باوجود ہم نے فتح حاصل کی جس کی واحد وجہ یہ تھی کہ ہم نے اپنے ڈر سے شکست کھانے کے بجائے آخری دم تک لڑنے کا فیصلہ کیا۔‘

یہ بھی پڑھیں: 'ورلڈکپ 1992، فائنل کا ہر لمحہ آج تک یاد ہے'

یاد رہے کہ 25 مارچ 1992 کو کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کرنے والی پاکستان ٹیم کی قیادت عمران خان کر رہے تھے۔

پاکستان نے ایونٹ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرکے کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستانی ٹیم میں نامور کھلاڑیوں وسیم اکرم، انضمام الحق، رمیز راجہ اور مشتاق احمد بھی شامل تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں