مودی کا الیکشن میں پہلے کے مقابلے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کا دعویٰ

اپ ڈیٹ 01 اپريل 2019
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نریندرا مودی۔ —. فائل فوٹو رائٹرز
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نریندرا مودی۔ —. فائل فوٹو رائٹرز

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ کے مقابلے موجودہ انتخابات میں زیادہ نشستوں سے کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا۔

غیر ملکی خبررساں اداے رائٹرز کے مطابق سرکاری ٹی وی پر نریندر مودی نے 11 اپریل کے عام انتخابات میں واضح برتری کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، 44 بھارتی فوجی ہلاک

واضح رہے کہ آزاد تجزیہ کاروں نے ملک میں بے روزگاری کی شرح میں اضافے اور زراعت کی آمدنی میں غیرمعمولی کمی کے باعث حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بدترین شکست ہو سکتی ہے۔

بھارت میں 7 مراحل پر مشتمل عام انتخابات 11 اپریل سے شروع ہو کر 19 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے جس میں تقریباً 90 کروڑ شہری استصواب رائے کا حق استعمال کریں گے۔

نریندر مودی نے کہا کہ بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعت نیشنل ڈیموکریٹس الائنس گزشتہ عام انتخابات کے مقابلے میں زیادہ نشستیں حاصل کرے گی‘۔

مزیدپڑھیں: پلوامہ حملہ: پاکستان نے بھارتی ڈوزیئر کا ابتدائی جواب بھجوا دیا

خیال رہے کہ اقتصادی بدحالی کے باعث کانگریس کو 2014 کے اتنخابات میں بی جے پی سے بدترین شکست کا سامنا ہوا تھا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ مودی کے دور حکومت میں معیشت مضبوط ہوئی لیکن غیر متوازن رہی جس کے باعث آبادی کا بڑاحصہ بی چے پی سے ناخوش ہے۔

نریندر مودی کی جانب سے خطاب کے بعد اپوزیشن جماعت نے الزام عائد کیا کہ سیاسی اسکور بنانے کے لیے مودی سرکار نیشنل سیکیورٹی کو استعمال کررہی ہے۔

مودی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’جب تک دنیا تسلیم نہ کرے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف ایکشن لیا، اس وقت تک وہ اسلام آباد سے مذاکرات کے خواہاں نہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر حملہ: امریکی سفیر نے دفتر خارجہ کو اپنی حکومت کا ’اہم پیغام‘ پہنچا دیا

واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں 50 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

بھارتی حکومت اور میڈیا نے بغیر کسی تحقیقات کے اس حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں