سونے کی قیمت میں آج پھر بڑی کمی

03 مئ 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

ملک بھر میں سونا آج پھر 14 سو روپے فی تولہ سستا ہو گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق قیمتوں میں کمی کے بعد سو نے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار600 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 418 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

اسی طرح نرخوں میں تنزلی کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے پر آ گیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں