بولی وڈ اسٹارز کا عوام کو حق رائے دہی استعمال کرنے کا مشورہ

29 اپريل 2019
زیادہ تر بولی وڈ اسٹارز کے ووٹ ممبئی میں رجسٹرڈ ہیں—فوٹو: انڈین ایکسپریس
زیادہ تر بولی وڈ اسٹارز کے ووٹ ممبئی میں رجسٹرڈ ہیں—فوٹو: انڈین ایکسپریس

بھارت کے لوک سبھا (ایوان زیریں) کے 17 ویں انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لیے 29 اپریل کو ووٹنگ ہوئی۔

انتخابات کے چوتھے مرحلے میں بھارت کے 12 کروڑ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور ملک بھر کی 72 نشستوں سے ارکان کا انتخاب کیا جائے گا۔

چوتھے مرحلے کے لیے ریاست بہار کی 5 نشستوں، مہاراسٹرا کی 17 نشستوں، راجستھان کی 13 نشستوں، اترپردیش کی 13 نشستوں، اڈیسہ کی 6 نشستوں، مدھیا پردیش کی 6 نشستوں، مغربی بنگال کی 8، جھارکھنڈ کی 3 اور بھارت کے زیر تسلط کشمیر کی ایک نشست سے ارکان کا انتخاب ہوگا۔

29 اپریل کو ریاست مہارا شٹر کے دارالحکومت ممبئی کی بھی متعدد نشستوں پر ووٹنگ ہوئی اور اس شہر میں ارب پتی افراد اور بولی وڈ اسٹارز کے ووٹ بھی رجسٹرڈ ہیں، جنہوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد عوام کو بھی اپنا حق رائی استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔

گزشتہ برس دسمبر میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کے بندھن میں بندھ جانے کے بعد امریکا منتقل ہونے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی ممبئی میں ووٹ کاسٹ کیا اور اپنے مداحوں کو لازمی ووٹ ڈالنے کا مشورہ دیا۔

پریانکا چوپڑا نے والد کے ہمراہ ممبئی کے علاقے ورسووا میں ووٹ کاسٹ کیا اور بعد ازاں انہوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بھی پولنگ اسٹیشن آنے کا مشورہ دیا۔

پریانکا نے مداحوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا—فوٹو: ٹوئٹر
پریانکا نے مداحوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا—فوٹو: ٹوئٹر

ماضی کی مقبول اداکارہ ریکھا نے بھی اپنا حق رائی استعمال کیا۔

ریکھا نے بھی ممبئی میں ووٹ کاسٹ کیا—فوٹو: انڈین ایکسپریس
ریکھا نے بھی ممبئی میں ووٹ کاسٹ کیا—فوٹو: انڈین ایکسپریس

دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ بھی ووٹ کاسٹ کرنے پہنچیں اور مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ ملک کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے نکلیں۔

مادھوری نے بھی ممبئی میں اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیا—فوٹو: ٹوئٹر
مادھوری نے بھی ممبئی میں اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیا—فوٹو: ٹوئٹر

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی اہلیہ فلم ساز کرن راؤ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا اور انہوں نے ووٹنگ کے دن کو بھارتیوں کے لیے سب سے اہم دن قرار دیا۔

عامر خان نے بھی مداحوں کو حق رائی استعمال کرنے کا مشورہ دیا—فوٹو: اے این آئی
عامر خان نے بھی مداحوں کو حق رائی استعمال کرنے کا مشورہ دیا—فوٹو: اے این آئی

ایکشن ہیرو اجے دیوگن اپنی اہلیہ اداکارہ کاجول کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچے۔

اجے اور کاجول نے بھی مداحوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کےلیے پولنگ بوتھ آنے کا کہا—فوٹو: این ڈی ٹی وی
اجے اور کاجول نے بھی مداحوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کےلیے پولنگ بوتھ آنے کا کہا—فوٹو: این ڈی ٹی وی

بولی وڈ بے بو کرینہ کپور بھی اپنا حق رائی استعمال کرنے پہنچیں اور انہوں نے بھی مداحوں کو ہر حال میں ووٹ کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا۔

کرینہ کپور کے ہمراہ ان کے شوہر سیف علی خان نہیں تھے—فوٹو: این ڈی ٹی وی
کرینہ کپور کے ہمراہ ان کے شوہر سیف علی خان نہیں تھے—فوٹو: این ڈی ٹی وی

ایکشن ہیرو ورون دھون نے بھی ممبئی میں ووٹ کاسٹ کیا اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بھی مداحوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے گھر سے نکلنے کا مشورہ دیا۔

ورون دھون نے بھی ممبئی میں حق رائی دہی استعمال کیا—فوٹو: ٹوئٹر
ورون دھون نے بھی ممبئی میں حق رائی دہی استعمال کیا—فوٹو: ٹوئٹر

کانگریس رہنما اور اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے بھی ممبئی میں حق رائی استعمال کیا اور لوگوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے گھروں سے نکلنے کا مشورہ دیا۔

ارمیلا ممبئی سے انتخاب بھی لڑ رہی ہیں—فوٹو: ٹوئٹر
ارمیلا ممبئی سے انتخاب بھی لڑ رہی ہیں—فوٹو: ٹوئٹر

حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور اداکار پاریش راول نے بھی ممبئی میں ووٹ کاسٹ کیا،

پاریش راول نے بھی ووٹنگ کے دن کو بھارتی عوام کے لیے سب سے اہم دن قرار دیا—فوٹو: انڈین ایکسپریس
پاریش راول نے بھی ووٹنگ کے دن کو بھارتی عوام کے لیے سب سے اہم دن قرار دیا—فوٹو: انڈین ایکسپریس

بولی وڈ اداکارہ سونالی باندرے بھی اپنے شوہر گوڈی بہل کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے پہنچیں۔

سونالی باندرے نے مداحوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پولنگ بوتھ آنے کا مشورہ دیا—فوٹو: انڈین ایکسپریس
سونالی باندرے نے مداحوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پولنگ بوتھ آنے کا مشورہ دیا—فوٹو: انڈین ایکسپریس

اداکارہ دیا مرزا بھی حق رائی استعمال کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچیں۔

اداکارہ نے بھی عوام کو ووٹ کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا—فوٹو: انڈین ایکسپریس
اداکارہ نے بھی عوام کو ووٹ کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا—فوٹو: انڈین ایکسپریس

اداکار عمران ہاشمی نے بھی ووٹ کاسٹ کیا اور لوگوں کو اپنا حق رائی استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔

عمران ہاشمی نے بھی ممبئی میں ووٹ کاسٹ کیا—فوٹو: انڈین ایکسپریس
عمران ہاشمی نے بھی ممبئی میں ووٹ کاسٹ کیا—فوٹو: انڈین ایکسپریس

بولی وڈ کوئین کنگنا رناوٹ بھی حق رائی استعمال کرنے پہنچیں۔

کنگنا رناوٹ نے بھی مداحوں کو ووٹنگ کے لیے گھر سے نکلنے کا مشورہ دیا—فوٹو: اے این آئی
کنگنا رناوٹ نے بھی مداحوں کو ووٹنگ کے لیے گھر سے نکلنے کا مشورہ دیا—فوٹو: اے این آئی

فلم ساز مہیش بھٹ نے بھی ممبئی میں اپنا حق رائی دہی استعمال کیا اور انہوں نے اس دن کو عوام کے لیے سب سے اہم قرار دیا۔

مہیش بھٹ نے بھی عوام کو ووٹ کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا—فوٹو: انڈین ایکسپریس
مہیش بھٹ نے بھی عوام کو ووٹ کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا—فوٹو: انڈین ایکسپریس

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں