یونیورسٹی کی طالبہ مس وینزویلا منتخب

اپ ڈیٹ 02 اگست 2019

وینزویلا میں ہونے والے سالانہ خوبصورتی کے مقابلے میں یونیورسٹی کی طالبہ نے ملک کی دیگر 23 اُمیدوار لڑکیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ’مس وینزویلا‘ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

’مس وینزویلا‘ کا فائنل مقابلہ مقامی وقت کے مطابق یکم اگست کو رات دیر گئے تک جاری رہا، جس میں 20 سالہ طالبہ نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ’مس وینزویلا‘ کا مقابلہ گزشتہ چند دن سے جاری تھا اور یکم اگست کو اس کا فائنل ہوا۔

فائنل میں یونیورسٹی کی طالبہ، 20 سالہ تھالیا اولوینو نے ملک کی دیگر ریاستوں سے آنے والی دوشیزاؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

مس وینزویلا منتخب ہونے والی تھالیا اولوینو کا تعلق وینزویلا کی ریاست دیلتا اماکورا سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مس وینزویلا مقابلہ: دوشیزاؤں کی جسمانی ساخت خفیہ رکھی جائے گی

مس وینزویلا کے فائنل مقابلے میں 24 لڑکیوں میں سے مجموعی طور پر 5 لڑکیوں کو منتخب کیا جاتا ہے، جس میں سے ایک لڑکی کو ’مس وینزویلا‘ قرار دیا جاتا ہے۔

فائنل راؤنڈ میں منتخب ہونے والی باقی 4 دوشیزاؤں میں سے ایک کو ’مس انٹرنیشنل‘ اور باقی تین کو ’مس وینزویلا‘ کا رنر اپ قرار دیا جاتا ہے۔

اس مرتبہ ’مس وینزویلا‘ کے مقابلے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے پہلی مرتبہ مقابلے میں شریک لڑکیوں کے جسمانی خدوخال کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

ماضی میں ’مس وینزویلا‘ کے مقابلے میں حصہ لینے والی دوشیزاؤں کے جسمانی خدوخال سے متعلق اس وقت اعلان کیا جاتا تھا، جب وہ اسٹیج پر ناظرین کے سامنے آتی تھیں۔

انتظامیہ کی جانب سے مقابلے میں شریک لڑکیوں کے کمر اور چھاتی سمیت دیگر جسمانی خدوخال کا اعلان کیا جاتا تھا، جس پر کئی سماجی تنظیمیں چند سال سے انتظامیہ پر تنقید کرتی آ رہی تھیں۔

سماجی تنظیموں کی شدید تنقید کے بعد ’مس وینزویلا‘ کا مقابلہ منعقد کرنے والی انتظامیہ نے فائنل سے قبل شریک دوشیزاؤں کی جسامت کا اعلان نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تھالیا اولوینو یونیورسٹی کی طالبہ ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
تھالیا اولوینو یونیورسٹی کی طالبہ ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
تھالیا اولوینو نے 23 دوشیزاؤں کو پیچھے چھوڑا—فوٹو: اے ایف پی
تھالیا اولوینو نے 23 دوشیزاؤں کو پیچھے چھوڑا—فوٹو: اے ایف پی
تھالیا اولوینو اب مس یونیورس میں جائیں گی—فوٹو: اے ایف پی
تھالیا اولوینو اب مس یونیورس میں جائیں گی—فوٹو: اے ایف پی
مقابلے میں حصہ لینے سے قبل ہی انہوں نے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
مقابلے میں حصہ لینے سے قبل ہی انہوں نے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
مقابلے کو مقامی ٹی وی چینلز پر بھی دکھایا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
مقابلے کو مقامی ٹی وی چینلز پر بھی دکھایا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
فائنل میں مس وینزویلا سمیت 5 حسیناؤں کو اعزاز سے نوازا جاتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
فائنل میں مس وینزویلا سمیت 5 حسیناؤں کو اعزاز سے نوازا جاتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
فائنل میں اعزاز حاصل کرنے والی دوشیزائیں عالمی مقابلوں میں شرکت کریں گی—فوٹو: انسٹاگرام
فائنل میں اعزاز حاصل کرنے والی دوشیزائیں عالمی مقابلوں میں شرکت کریں گی—فوٹو: انسٹاگرام