’نیٹ فلیکس‘گولڈن گلوب ایوارڈز کی 34 نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب

10 دسمبر 2019
اسکارلٹن جانسن بہترین اداکارہ اور لیونارڈو ڈی کیپریو کو بہترین کامیڈی اداکار کے لیے نامزد کیا گیا ہے—فوٹو: ان کنٹری
اسکارلٹن جانسن بہترین اداکارہ اور لیونارڈو ڈی کیپریو کو بہترین کامیڈی اداکار کے لیے نامزد کیا گیا ہے—فوٹو: ان کنٹری

’آسکر‘ کے بعد فلمی دنیا کے دوسرے معتبر ترین ایوارڈ کا اعزاز رکھنے والے ’گولڈن گلوب‘ ایوارڈز 2020 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔

پہلی بار ’گولڈن گلوب ایوارڈز‘ کے لیے ہولی وڈ کی روایتی فلموں کے بجائے ویب اسٹریمنگ کمپنی ’نیٹ فلیکس‘ کی فلمیں اور ڈرامیں بڑی نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

چند سال قبل تک روایتی طریقے سے بننے والی فلمیں اور ڈرامیں گولڈن گلوب کی نامزدگیوں میں سب سے آگے تھے، تاہم اب نیٹ فلیکس کے ڈرامے اور فلمیں سب سے آگے ہیں۔

77 ویں گولڈن گلوب کی 25 کیٹیگریز کی اہم ترین کیٹیگریز میں ’نیٹ فلیکس‘ کی فلمیں اور ڈرامے نامزد ہوئے ہیں جب کہ مجموعی طور پر اس کمپنی کے ڈراموں اور فلموں کو 34 نامزدگیاں ملی ہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ اس بار بھی گولڈن گلوب کی بہترین ہدایت کار کی کیٹیگری میں کسی بھی خاتون ہدایت کار کو نامزد نہیں کیا گیا۔

مجموعی طور پر 25 کیٹیگریز کا اعلان کیا گیا ہے اور جیتنے والے افراد، فلموں اور ڈراموں کو آئندہ سال 5 جنوری کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔

77 ویں گولڈن گلوب کی تقریب کیلیفورنیا میں ہوگی اور اس بار بھی کامیڈین رکی گرویس تقریب کی میزبانی کریں گے۔

بیسٹ ڈرامہ فلم

بیسٹ ڈرامہ فلم کے لیے میرج اسٹوری سمیت 4 فلمیں نیٹ فلیکس کی نامزد کی گئیں—اسکرین شاٹ
بیسٹ ڈرامہ فلم کے لیے میرج اسٹوری سمیت 4 فلمیں نیٹ فلیکس کی نامزد کی گئیں—اسکرین شاٹ

دی آئرش مین

میریج اسٹوری

1917

جوکر

دی ٹو پوپس

بیسٹ میوزک یا کامیڈی فلم

ونس اپن ٹائم ان ہولی وڈ کو بہترین کامیڈی یا میوزک میں منتخب کیا گیا ہے—اسکرین شاٹ
ونس اپن ٹائم ان ہولی وڈ کو بہترین کامیڈی یا میوزک میں منتخب کیا گیا ہے—اسکرین شاٹ

ڈولی مائٹ از مائی نیم

جو جو رابٹ

ناوز آؤٹ

ونس اپن ٹائم ان ہولی وڈ

راکٹ مین

بیسٹ ڈائریکٹر

سام مینڈس کو 1917 کے لیے بیسٹ ہدایت کار کے لیے نامزد کیا گیا ہے—پرومو فوٹو
سام مینڈس کو 1917 کے لیے بیسٹ ہدایت کار کے لیے نامزد کیا گیا ہے—پرومو فوٹو

بانگ جون ہو - پیراسائیٹ

سام مینڈس - 1917

ٹوڈ فلپس - جوکر

مارٹن سورسز - دی آئرش مین

کوانٹن ٹرانیٹو - ونس اپن ٹائم ان ہولی وڈ

بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس

کائنتھیا اریوو کو بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے—فوٹو: اے ایف پی
کائنتھیا اریوو کو بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے—فوٹو: اے ایف پی

کائنتھیا اریوو - ہریت

اسکارلٹ جانسن - میریج اسٹوری

ساؤرس رینن - لٹل وومین

چارلیز تھیرون - بمبشیل

رینی زیلویگر - جڈی

بیسٹ پرفارمنس ایکٹر

جیکوئن فیونکس کو بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا ہے—اسکرین شاٹ
جیکوئن فیونکس کو بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا ہے—اسکرین شاٹ

کرسچین بیلے - فارڈ وی فراری

انتونیو بیندریس - پین اینڈ گلوری

ایڈم ڈرائیور - میریج اسٹوری

جیکوئن فیونکس - جوکر

جوناتھن پرائس - دی ٹو پوپس

بیسٹ پرفارمنس ایکٹر میوزک یا کامیڈی

لیونارڈو ڈی کیپیریو کو بہترین کامیڈی ایکٹر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے—اسکرین شاٹ
لیونارڈو ڈی کیپیریو کو بہترین کامیڈی ایکٹر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے—اسکرین شاٹ

ڈینیل کریگ -ناوز آؤٹ

رومن گریفن ڈیوس - جو جو رابٹ

لیو نارڈو ڈی کیپریو - ونس اپن ٹائم ان ہولی وڈ

توران اگرٹن - راکیٹ مین

ایڈی مرفی - ڈولی مائٹ از مائی نیم

بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس میوزک یا کامیڈی

انا دی آرماس کو بہترین کامیڈی اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے—فوٹو: اے ایف پی
انا دی آرماس کو بہترین کامیڈی اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے—فوٹو: اے ایف پی

آکافینا - دی فیئر ویل

انا دی آرماس - ناوز آؤٹ

بینی فیلڈسٹین - بک اسمارٹ

ایما تھومپسن - لیٹ نائیٹ

کیٹ بلینشٹ - ویئر یو گو برنیتی

مندرجہ بالا کیٹیگریز کے علاوہ بیسٹ ٹیلی وژن سیریز، بیسٹ ٹیلی وژن سیریز میوزک یا کامیڈی، بیسٹ مووی اینڈ لمیٹڈ سیریز، بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس ان لمیٹڈ سیریز، بیسٹ پرفارمنس ایکٹر ان لمیٹڈ سیریز، بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس ان ٹیلی وژن سیریز، بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس ان ٹیلی وژن سیریز کامیڈی یا میوزک، بیسٹ پرفارمنس ایکٹر ان ٹیلی وژن سیریز، بیسٹ پرفارمنس ایکٹر ان ٹیلی وژن سیریز کامیڈی یا میوزک، بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر ان لمیٹڈ سیریز، بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس ان لمیٹڈ سیریز، بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر (ہر طرح کی فلم یا ڈرامہ)، بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس (ہر طرح کی فلم یا ڈرامہ)، بیسٹ اسکرین پلے، بیسٹ اوریجنل اسکور، بیسٹ اوریجل سانگ، بیسٹ اینیمیٹڈ فیچر فلم اور بیسٹ فورین لینگویج فلم کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کردیا گیا۔

ہٹلر کی زندگی پر بنائی گئی طنزیہ کامیڈی فلم جوجو رابٹ بھی بہترین کامیڈی فلم کے لیے نامزد ہوئی ہے—اسکرین شاٹ
ہٹلر کی زندگی پر بنائی گئی طنزیہ کامیڈی فلم جوجو رابٹ بھی بہترین کامیڈی فلم کے لیے نامزد ہوئی ہے—اسکرین شاٹ

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں