• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm

متحدہ عرب امارات کی ریئل اسٹیٹ کمپنیوں کا پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

شائع November 11, 2023
سردار قیصر حیات نے گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے دورے کے دوران اس وفد کی قیادت کی—فوٹو: فیس بک/اے بی اے ڈی
سردار قیصر حیات نے گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے دورے کے دوران اس وفد کی قیادت کی—فوٹو: فیس بک/اے بی اے ڈی

متحدہ عرب امارات میں قائم ریئل اسٹیٹ کمپنیوں کا ایک پاکستانی کاروباری گروپ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (اے بی اے ڈی) کے ذریعے 20 سے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا اعلان متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے ایک وفد نے کیا، جن میں المیر، حبیب گروپ اور مارک اسٹون شامل ہیں۔

حکومت پاکستان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز سردار قیصر حیات نے گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے دورے کے دوران اس وفد کی قیادت کی۔

اے بی اے ڈی کی پریس ریلیز کے مطابق سردار قیصر حیات نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری سے نہ صرف خوشحالی آئے گی بلکہ رہائشی سہولیات کے بین الاقوامی معیار کو بھی متعارف کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی 20 سے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کی سرمایہ کاری کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے بی اے ڈی تعمیراتی صنعت کی ترقی کے لیے پالیسیاں بنانے میں حکومت کی مدد بھی کر رہا ہے، یہ ایسوسی ایشن غیر ملکی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کا بہترین ذریعہ بن سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جون 2024
کارٹون : 1 جون 2024