پنیر کے ذائقہ سے بھرا ’چکن چیٹوز پوپرز‘ (Chicken Cheetos Poppers) بچوں اور بڑوں میں یکساں طور پر پسندیدہ ہیں۔

اس میں شامل کالی مرچ اور لہسن کا ذائقہ اسے لذیذ بناتا ہے، اسے افطاری میں بنا کر دسترخوان کی شان بڑھائیں۔

اجزاء

چکن500 گرام آدھا کلو

نمک حسبِ ذائقہ

کالی مرچ ایک چائے کا چمچ

لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

انڈا پھینٹا ہوا کوٹنگ کے لیے

آٹاکوٹنگ کے لیے حسبِ ضرورت

چیز چیٹوزکوٹنگ کے لیے حسبِ ضرورت

ترکیب

ایک برتن میں مرغی کا گوشت لیں، پھر اس میں نمک اور لہسن کا پیسٹ ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

اب اسے ایک آدھ گھنٹے کے لیے میرینیٹ ہونے کو رکھ دیں۔

اب میرینیٹ کی ہوئی چکن کی آٹے سے کوٹنگ کرلیں۔

اب اسے پھینٹے ہوئے انڈوں کے آمیزے میں ڈبوئیں اور کرش کیے ہوئے چیٹوز سے کوٹنگ کریں۔

اب چکن پوپرز کو درمیانے درجے کی آنچ پر گرم تیل میں اچھی طرح تلیں تاکہ ان کی رنگت سنہری ہوجائے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں