• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:30pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:55pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:58pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:30pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:55pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:58pm

رمضان اسپیشل: کباب مصالحہ ہانڈی

شائع April 1, 2024
فائل فوٹو:یوٹیوب
فائل فوٹو:یوٹیوب

آج رمضان اسپیشل میں سحر و افطار کے لیے دیسی ڈش تیار کریں گے، گرم تیکھے مصالحوں کے امتزاج سے بنی ’کباب مصالحہ ہانڈی‘ ڈش نان یا روٹی کے ساتھ پیش کریں اور ادا سمیٹیں۔

اجزا:

کباب بنانے کے لیے:

1/2 کلو گائے کا گوشت

1 درمیانی پیاز

2 کھانے کے چمچ دھنیا

2 چمچ پودینہ

3-4 ہری مرچیں

4-5 لہسن

1 بریڈ کا سلائس

نمک حسب ذائقہ

1 چائے کا چمچ گرم مصالحہ

1 عدد سرخ مرچ پاؤڈر

ترکیب

پیاز، دھنیہ، پودینہ، ہری مرچ، لہسن، ڈال کر اچھی طرح گرینڈر میں مکس کریں، اب اس میں بریڈ کا ایک سلائس، گوشت، نمک، گرم مصالحہ، لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

اب انہیں کباب کی شکل دے دیں اور فرائی پین میں تیل ڈال کر انہیں گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔

سالن بنانے کے لیے:

3 درمیانے سائز کی پیاز

1 عدد زیرہ

3 ٹماٹر کا پیسٹ

1 کھانے کا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ

1 عدد سرخ مرچ پاؤڈر

1 چمچ زیرہ پاؤڈر

نمک حسب ذائقہ

2 چمچ دہی

ترکیب

اب دوسرے پین میں 3 پیاز ڈالیں، ہلکا براؤن ہوجانے کے بعد اس میں زیرہ، ٹماٹر اور دیگر تمام مصالحے ڈال کر مکس کریں.

اب اس میں دہی ڈال دیں اور 10 منٹ تک پکائیں، جب تیل الگ ہوجائے تو اس میں فرائی ہوئے کباب شامل کرلیں

اب اس میں 1/4 کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر 15 منٹ تک پکائیں اور پھر دھنیا اور گرم مصالحہ کے ساتھ گارنش کرکے سرو کریں۔

کارٹون

کارٹون : 11 اکتوبر 2024
کارٹون : 10 اکتوبر 2024