رمضان المبارک ختم ہونے میں بس کچھ ہی روز باقی ہیں، ان چند دنوں میں افطار کے دسترخوان کو یاد گار بنانے کے لیے مزے مزے کی تراکیب ضرور آزمائیں۔

مزے دار ’فرائیڈ سیخ کباب‘ دستر خوان کی شان بڑھاتے ہیں، جلدی اور آسانی سے تیار ہوجانے والے فرائیڈ سیخ کباب کو کوئلوں اور سیخوں پر بھوننے کی کوئی ضرورت نہیں، بلکہ اسے آسانی سے گھر میں بنا سکتے ہیں۔

خاص مواقع پر فرائیڈ سیخ کباب کو پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

اجزا

گائے کا گوشت، بغیر ہڈیوں کے آدھا کلو

لہسن 14-15 عدد

ادرک 2 انچ کا ٹکڑا

پیاز 1 درمیانہ

ہری مرچ 3عدد

پودینے کے پتے 2 چمچ

ہرا دھنیا 2 چمچ

بیکنگ سوڈا آدھا چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

دھنیا بھنا اور پسا ہوا 1 اور ½ چمچ

لال مرچ پسی ہوئی 1 چمچ

زیرہ بھنا اور پسا ہوا 1 اور ½ چمچ

نمک 1 اور ½ چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

گھی 2کھانے کے چمچ

تیل 1-2 چمچ

ترکیب

ایک پیالے میں گائے کے گوشت کے کیوبز، لہسن، ادرک، پیاز، ہری مرچ، پودینے کے پتے، تازہ دھنیا، بیکنگ سوڈا، گرم مصالحہ پاؤڈر، دھنیا، لال مرچ پسی ہوئی، زیرہ، نمک، لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

ایک گرینڈر میں ان تمام اشیا کو اچھی طرح گرائنڈ کرلیں۔

اپنے ہاتھوں پر ہلکا سا تیل لگا کر پسے ہوئے قیمے کے کباب بنالیں۔

اب ایک فرائنگ پین میں تیل ڈال کر اچھی طرح گرم کریں اور اس میں کباب تلیں۔ ہر کباب کو دونوں طرف سے 6 سے 8 منٹ تک تلیں تاکہ وہ اچھی طرح پک جائے، پھر اسے نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ لیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔

مزے دار فرائڈ سیخ کباب تیار ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں