جناح ہسپتال کراچی میں 2 طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم میں ہسپتال کے عملے سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جب کہ جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

فوٹیج میں طلبا تنظیموں کے کارکنان کو ایک دوسرے پر ڈنڈے برساتے اور مار پیٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق طلبا تنظیموں میں کئی روز سے کشیدگی تھی، مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے جنھیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں