موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون اسلام آباد سے گرفتار، گاڑی بھی برآمد

24 اپريل 2024
حکام کے مطابق قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی—فائل فوٹو:ڈان نیوز
حکام کے مطابق قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی—فائل فوٹو:ڈان نیوز

موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کرکے گاڑی برآمدکرلی گئی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق خاتون کو لیڈی اہلکاروں کی مدد سے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔

حکام کے مطابق واقعہ 2 جنوری 2024 کو پیش آیا تھا جس میں ایک اہلکار زخمی ہوا تھا، خاتون کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، اقدام قتل، پولیس اہلکار پر تشدد اور مزاحمت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

تبصرے (0) بند ہیں