• KHI: Maghrib 7:23pm Isha 8:52pm
  • LHR: Maghrib 7:09pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:20pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:23pm Isha 8:52pm
  • LHR: Maghrib 7:09pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:20pm Isha 9:04pm

چئیرمین پی سی بی کی بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت

شائع April 24, 2024
— فائل فوٹو: ٹوئٹر
— فائل فوٹو: ٹوئٹر

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق 140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے، ان بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دئیے گئے ہیں۔

پی سی بی حکام نے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ کیا اور بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حقیر سی کاوش ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

تاہم نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2024
کارٹون : 15 جون 2024