کسی کی باتوں میں آکر تبدیلی نہیں کرتا، اپنے پلان پر رہتا ہوں، بابر اعظم

24 اپريل 2024
بابر اعظم نے کہا کہ توجہ ورلڈکپ پر ہے، کوشش ہےاس سے  پہلے بہترین ٹیم بنالیں—فوٹو: اے ایف پی
بابر اعظم نے کہا کہ توجہ ورلڈکپ پر ہے، کوشش ہےاس سے پہلے بہترین ٹیم بنالیں—فوٹو: اے ایف پی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں کسی کی باتوں میں آکر اپنا پلان تبدیل نہیں کرتا، جو اپنا پلان بنایا ہو اسی پر رہتا ہوں، توجہ ورلڈکپ پر ہے، کوشش ہےاس سے پہلے بہترین ٹیم بنالیں۔

بابر اعظم نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی سیریز شروع کرتے ہیں تو کوشش ہوتی ہے کہ سیریز جیتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے بہت کرکٹ ہوئی جس کی وجہ سے انجریز ہوئیں، یہ کھیل کا حصہ ہے کسی بھی کھلاڑی کو کسی بھی وقت انجری ہوسکتی ہے، مگر کوشش کرتے ہیں کہ کھلاڑی کی فٹنس کا خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس کا خیال رکھا جارہا ہے، کوشش کررہے ہیں کہ اپنی بینچ اسٹرنتھ کو زیادہ سے زیادہ موقع دیں، جب بھی آپ کا کوئی بڑا کھلاڑی انجرڈ ہوتا ہے تو اس کا نقصان ہوتا ہے، مجھے پوری امید ہے کہ رضوان بہت جلد فٹ ہو جائیں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ اگر ہم نے مختلف مائنڈ سیٹ کے ساتھ جانا ہوگا تو مخلتف کمبینیشن چیک کریں، لیکن کوشش ہوگی کہ زیادہ وہی کمبینیشن استعمال کریں جو ورلڈکپ میں استعمال کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس کھلاڑی کو ریسٹ دیتے ہیں اس سے بات کرکے ریسٹ کرایا جاتا ہے، میں پچھلے تین سال سے کپتان ہوں ٹیم کی بونڈنگ اچھی رہی ہے۔

وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ شکست کی وجہ سے لوگوں کو لگتا ہے کہ ٹیم کی آپس میں نہیں بن رہی، میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کے ساتھ کھیلا ہوا ہوں تو میری خیال سے ٹیم کی آپس میں اچھی بانڈنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان آئیرلینڈ سیریز تک فٹ ہوجائیں گے، ہماری توجہ ورلڈکپ پر ہے، کوشش ہے اس سے پہلے بہترین ٹیم بنالیں، میں کسی کی باتوں میں آکر اپنا پلان تبدیل نہیں کرتا، جو اپنا پلان بنایا ہو اسی پر رہتا ہوں، کھلاڑی کو کسی بھی وقت انجری ہوسکتی ہے، یہ کھیل کا حصہ ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں