بڑے پیمانے پر افسران کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دیے جانے کا امکان

26 اپريل 2024
اجلاس میں گریڈ 21 سے 22 کے لیے 18 سے زائد اسامیوں پر ترقیوں کاجائزہ لیا جائے گا — فائل فوٹو
اجلاس میں گریڈ 21 سے 22 کے لیے 18 سے زائد اسامیوں پر ترقیوں کاجائزہ لیا جائے گا — فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے بڑے پیمانے پر افسران کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد بلانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈیڑھ درجن سے زائد افسران کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد بلانےکا فیصلہ کرلیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بورڈ اجلاس کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں گریڈ 21 سے 22 کے لیے 18 سے زائد اسامیوں پر ترقیوں کاجائزہ لیا جائے گا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ 22 میں ترقی دینے پر غور کیا جائے گا، سیکریٹری ٹو وزیر اعظم اسد الرحمٰن گیلانی کا کیس بھی ترقی کے لیے پیش ہوگا، جبکہ سیکریٹری پاور ڈویژن راشد محمود کو بھی ترقی ملنے کا امکان ہے۔

اسی طرح سیکریٹری تعلیم و تربیت محی الدین احمد وانی، ایڈیشنل سیکریٹری انچارج آئی ٹی محمد محمود، ایڈیشنل سیکریٹری انچارج پیٹرولیم ڈویژن مومن آغا، چیئرمین ای او بی آئی خاقان مرتضیٰ اور چیف سیکریٹری پنجاب زائد اختر زمان کو گریڈ 22 میں ترقی دینے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ارم بخاری، ساجد بلوچ، جودت ایاز، ندیم محبوب، عنبرین رضا، عثمان اختر باجوہ، مصدق احمد خان، عطاالرحمٰن، پولیس سروس کے احمد مکرم، بی اے ناصر، عامر ذوالفقار خان، احسان صادق اور غلام رسول زاہد کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں