بھارت میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے حادثاتی طور پر ناک میں پہنی جانے والی کیل کا پیچ نگل لیا جو پھیھڑوں میں پھنس گیا بعدازاں انہیں سرجری کروانا پڑی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شادی شدہ خواتین کی طرح 35 سالہ ورشا نے 16 سال کی عمر میں ناک میں کیل پہننا شروع کیا تھا جسے شادی شدہ ہونے کی علامات سمجھا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ناک کے کیل کا پیچ ڈھیلا ہوگیا تھا، جب انہوں نے گہری سانس لی تو وہ سانس کی نالی میں چلا گیا، انہیں لگا کہ یہ پیٹ چلا گیا ہوگا اور ہاضمے کے نظام کی مدد سے جسم سے باہر نکل جائے گا۔

لیکن ایسا نہیں ہوا اور کچھ ہفتے بعد انہیں سانس لینے میں تکلیف ہونا شروع ہوگئی۔

بھارتی خاتون جب کھانسی اور سانس میں تکلیف کی شکایت کرنے ڈاکٹر کے بعد پہنچی تو انہوں نے خاتون کا سی ٹی سکین اور ایکس رے کیا تو پھیپھڑوں میں واضح طور پر کیل کا پیچ نظر آرہا تھا۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ یہ ان کے پھیپھڑوں میں تقریبا دو ہفتے سے موجود تھا اور اس کے گرد ٹشو بن چکا تھا۔

ڈاکٹرز نے انتہائی پیچیدہ سرجری کے ذریعے خاتون کے پھیپھڑوں سے پیچ کو نکالا اور چار دن بعد ورشا کا ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت مل گئی، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اب ورشا بلکل ٹھیک ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں