سرمایہ کاری، سرکاری امور کیلئے وفاقی حکومت کو نجی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری
28 اپريل 2024
وفاقی کابینہ نے غیر ملکی سرمایہ کاری اور سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے وفاقی حکومت کو نجی کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت منصوبہ بندی کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کر لی ہے۔
سمری کے مطابق وفاقی حکومت، وزارتوں اور ڈویژنز کو نجی شعبے کے کنسلٹنٹس کی تعیناتی کے لیے پیپرا رولز سے چھوٹ دی گئی ہے۔
کنسلٹنٹ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے قوانین کے تحت تعینات کیے جائیں گے۔
کنسلٹنٹ کی تعیناتی کی تجویز خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی گئی تھی۔
دستاویز کے مطابق ایس آئی ایف سی نے قومی مفاد میں وفاقی حکومت کو نجی کنسلٹنٹ کمپنیوں سے معاہدوں کی تجویز دی تھی۔
وفاقی حکومت نجی کنسلٹنٹس کے معاہدے کرے گی اور سرمایہ کاری، دیگر امور کے لیے خدمات حاصل کی جائیں گی۔
تبصرے (0) بند ہیں