جولیئن اسانج۔— رائٹرز فوٹو
جولیئن اسانج۔— رائٹرز فوٹو

کیوٹو: لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں جون سے ایک کمرہ میں رہنے والے وکی لیکس کے بانی جولیئن آسانج پھیپھڑوں کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

یہ بات برطانیہ میں ایکواڈور کی خاتون سفیر انا البان نے جمعرات کو کیوٹو میں سفارت کاروں کے سالانہ اجتماع سے قبل اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

خاتون سفیر نے بتایا کہ اکیالیس سالہ آسانج کا مرض آنے والے دنوں میں شدت اختیار کر سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  آسانج کے علاج کے لئے سفارت خانے میں انتظامات کیے جارہے ہیں۔

البان نے بتایا کہ وہ وکی لیکس کے بانی کو علاج کے غرض سے محفوظ راستہ دینے کے لیے برطانوی داخلہ آفس سے اپیل کریں گی۔

یاد رہے کہ برطانیہ کی جانب سے جنسی الزامات پر آسانج کو سویڈن کے حوالے کرنے کے اعلان کے بعد ایکواڈور نے آسانج کو سیاسی پناہ دے رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق، خدشہ ہے کہ آسانج کو سفارت خانے کی حدود سے باہر نکلنے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ولیم ہیگ کا اصرار ہے کہ حکومت آسانج کو ملک سے باہر جانے کے لیے محفوظ راستہ نہیں دے گی۔

لندن میں وکی لیکس کے ترجمان نے رابطہ کرنے پر آسانج کی صحت کے بارے میں تبصرے سے انکار کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں