• KHI: Partly Cloudy 28.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.2°C

'حیدرآباد ٹیسٹ شیڈول کے مطابق ہوگا'

شائع February 22, 2013

انڈین کرکٹ بورڈ کے ترجمان راجیو شکلا۔ فائل فوٹو۔۔۔

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ حیدر آباد میں دو بم دھماکوں کے باوجود وہاں آئندہ ہفتے شیڈول ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ دو سے چھ مارچ تک حیدرآباد دکن میں کھیلا جائیگا۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے ترجمان راجیو شکلا نے ایک ہندوستانی ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں کہا کہ وفاقی اور حکومتی اہلکاروں نے جمعرات کی رات خون ریز حملوں کے تناظر میں سیکیورٹی سے متعلق ضمانت دی ہے لہٰذا ٹیسٹ میچ کو حیدر آباد سے منتقل نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب آسٹریلیا بھی حیدر آباد میں خونریز بم دھماکوں کے باوجود دو مارچ سے شروع ہونیوالا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کا منصوبہ رکھتا ہےارادرہ رکھتا ہے

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے جمعہ کے روز ایک اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حیدرآباد میں شیڈول دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سدر لینڈ نے جو اس وقت چنئی میں ٹیم کے ہمراہ ہیں نے کہا میرے خیال میں حیدرآباد ٹیسٹ شیڈول کے مطابق کھیلا جائیگا اور ہم آئندہ ہفتے دوسرا ٹیسٹ کھیلنے حیدر آباد جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026