نومولود محمد ابراہیم عدس غذائی قلت اور دودھ کی متبادل خوراک کی شدید کمی کے باعث شہید ہوا، بھوک اور غذائی قلت کے باعث شہید فلسطینیوں کی تعداد 147 ہو گئی، وزارت صحت
اپ ڈیٹ28 جولائ 202511:48pm
فضائی راستے سے امداد کی فراہمی کے بعد مصر اور اردن سے بھی ٹرک غزہ روانہ، المواسی، دیر البلح اور غزہ سٹی میں صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک عسکری کارروائیوں میں تاحکم ثانی وقفہ ہوگا، اسرائیلی فوج
غزہ کے بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اور بھرپور انداز میں جان بچانے والے وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے، تاخیر کا ہر لمحہ انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنے گا، سینیٹر کوری بُکر
صہیونی فوج غزہ سے 75 کلومیٹر کے فاصلے پر جہاز میں داخل ہوئی، کیمرے بند کیے جانے کے بعد حنظلہ سے تمام رابطے منقطع ہو گئے، حماس کی امدادی جہاز کو روکنے کی مذمت
برطانوی حکومت دو ریاستی حل، عمل درآمد کا وقت اور طریقہ کار کا تعین کرے، یہ بھی واضح کرے گی کہ وہ بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کس طرح تعاون کرے گی، خط میں مطالبہ
غزہ میں امداد حاصل کرنے کی کوشش کرنیوالے شہریوں کو قتل کیا گیا، جی ایچ ایف کیلئے کام کرنیوالے سابق امریکی فوجی کا اعتراف، برطانوی وزیراعظم پر فلسطین کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ بڑھ گیا۔
آج کی سب سے فوری ترجیح غزہ کی جنگ کا خاتمہ اور وہاں کی شہری آبادی کو ریلیف فراہم کرنا ہے، ستمبر میں جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کروں گا، ایمانوئل میکرون
خبر رساں ادارے کئی ماہ سے اسرائیلی حکام سے گزارش کر رہے ہیں کہ صحافیوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو ممکن بنایا جائے لیکن حالیہ ہفتوں میں صحافیوں کی جسمانی حالت کے باعث یہ اپیلیں مزید شدت اختیار کر گئی ہیں۔
غزہ میں خواتین اور بچوں سمیت 58 ہزار سے زائد افراد کو بے دردی کے ساتھ شہید کر دیا گیا، سلامتی کونسل مسئلہ فلسطین کے حل میں اپنا کردار ادا کرے، نائب وزیراعظم
نسل کشی کے منصوبے میں اسرائیل خاص طور پر خواتین اور بچیوں کو نشانہ بنا رہا ہے کیونکہ وہ افزائش نسل کی صلاحیت رکھتی ہیں، اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ ریم السالم
فلسطینیوں کی ملکیت میں موجود گدھے چوری کرکے اسرائیل اور بعد ازاں فرانس اسمگل کیے گئے، مزید گدھے بیلجیئم بھیجنے پر غور، یورپی اداروں کی ملی بھگت شامل تھی، رپورٹ
قابض افواج غزہ میں کام کرنے والے مغربی رضاکاروں کو ہلاک کرنے سے بہ ظاہر گریز کرتی ہیں لیکن یہ فلسطین کے صحت عامہ کے عملے بشمول ڈاکٹرز کو نشانہ بنانے میں وہ کوئی تردد نہیں برتتیں۔
ہفتے کے مختلف دنوں میں جسم کے مختلف اعضا کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، کسی دن تمام زخمیوں کو پیٹ میں گولی لگی ہوتی ہے، اگلے دن سب کے سر یا گردن میں گولی لگی ہوتی ہے، پروفیسر نک مینارڈ
الاقصٰی ہسپتال شدید غذائی قلت کا شکار بچوں اور مریضوں سے بھر گیا، جی ایچ ایف، غزہ میں امداد کی تقسیم کی ذمے دار جی ایچ ایف اسرائیل کے سیاسی و عسکری ایجنڈے کی تکمیل کر رہی ہے، ڈائریکٹر این جی او
اسرائیل نہ صرف فلسطینیوں کے محفوظ انخلا میں رکاوٹ ہے بلکہ ہسپتالوں تک ضروری طبی سامان کی ترسیل بھی سختی سے محدود کر رہا ہے، طبی مراکز کو نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے، ڈبلیو ایچ او