Dawnnews Television Logo

دنیا بھر میں عیدالاضحیٰ پر بھر پور مذہبی جوش و جذبہ

سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک سمیت یورپ، امریکا اورافغانستان میں نمازعیدالاضحٰی کے بعد قربانی کا فریضہ انجام دیا گیا۔
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2017 05:53pm

سعودی عرب، فلسطین، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک سمیت یورپ، امریکا، انڈونیشیا، جاپان اور افغانستان کے علاوہ دنیا کے دیگر خطوں میں عیدالاضحٰی مذہبی جوش جذبے سے منائی گئی۔

نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب میں ہوا جہاں دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کی ادائیگی کے لیے موجود تھے۔

سعودی عرب میں لاکھوں مسلمان حج کی ادائیگی کے لیے موجود تھے—۔فوٹو/ اے ایف پی
سعودی عرب میں لاکھوں مسلمان حج کی ادائیگی کے لیے موجود تھے—۔فوٹو/ اے ایف پی

مسلمانوں نے اللہ کے حضور خشوع و خضوع سے دعا اور استغفار کیا—فوٹو/ اے ایف پی
مسلمانوں نے اللہ کے حضور خشوع و خضوع سے دعا اور استغفار کیا—فوٹو/ اے ایف پی

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں مسلمانوں کے اہم مذہبی مقام خانہ کعبہ میں عیدالاضحٰی کی نماز ادا کر دی گئی، جس کی امامت شیخ ڈاکٹر سعود الشریم نے کی اور اس میں لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔

اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو آئے اور مسلمانوں نے اللہ کے حضور خشوع و خضوع سے دعا اور استغفار کیا۔

نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب میں ہوا—۔فوٹو/ اے ایف پی
نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب میں ہوا—۔فوٹو/ اے ایف پی

مزید پڑھیں: اسلامی تعلیمات امن اور بھائی چارے کا حکم دیتی ہیں: خطبہ حج

ڈاکٹر سعود الشریم نے نماز عید کے خطبے میں فلسفہ قربانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔

متحدہ عرب امارات کی مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے، سب سے بڑا اجتماع شیخ زید جامع مسجد ابوظہبی میں ہوا اور نماز عید کے بعد توپ کے دو گولے داغ کر عید قربان کا اعلان کیا گیا۔

دبئی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر آتش بازی کا ایک منظر—۔فوٹو/اے ایف پی
دبئی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر آتش بازی کا ایک منظر—۔فوٹو/اے ایف پی

جنگ کے شکار ملک شام میں بھی مذہبی جوش و جذبے سے عیدالاضحیٰ منائی گئی۔

شام کے شہر دمشق میں عید الاضحیٰ کے موقع پر لگایا گیا ایک اسٹال—۔فوٹو/ اے ایف پی
شام کے شہر دمشق میں عید الاضحیٰ کے موقع پر لگایا گیا ایک اسٹال—۔فوٹو/ اے ایف پی

شام کے شہر ادلب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر بچے جھولوں سے لطف اندوز ہوئے—.فوٹو/ اے ایف پی
شام کے شہر ادلب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر بچے جھولوں سے لطف اندوز ہوئے—.فوٹو/ اے ایف پی

انڈونیشیا اور فلپائن سمیت مشرق بعید کے کئی ممالک کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بھی عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی گئی۔

فلپائن میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمان نماز عید کے لیے جمع ہوئے—۔فوٹو/ اے ایف پی
فلپائن میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمان نماز عید کے لیے جمع ہوئے—۔فوٹو/ اے ایف پی

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں خواتین عید کی نماز ادا کرتے ہوئے—۔فوٹو/ اے ایف پی
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں خواتین عید کی نماز ادا کرتے ہوئے—۔فوٹو/ اے ایف پی

مقبوضہ بیت المقدس فلسطین میں بھی عیدالاضحی روایتی جوش و جذبے سے منائی گئی اور مسجد الاقصیٰ میں عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا۔

ایک فلسطینی بچی غزہ سٹی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر غبارے اٹھائے ہوئے ہے—۔فوٹو/ اے ایف پی
ایک فلسطینی بچی غزہ سٹی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر غبارے اٹھائے ہوئے ہے—۔فوٹو/ اے ایف پی

سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کے علاوہ امریکا، کینیڈا اور یورپ کے علاوہ آسٹریلیا اور ترکی میں بھی مسلمانوں نے عیدالاضحٰی منائی اور قربانی کا فریضہ انجام دیا گیا۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے نماز عید کے بعد لوگوں سے ملاقات کی—۔فوٹو/ اے ایف پی
ترک صدر رجب طیب اردگان نے نماز عید کے بعد لوگوں سے ملاقات کی—۔فوٹو/ اے ایف پی

ترکی میں بھی مسلمانوں نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی—۔فوٹو/ اے ایف پی
ترکی میں بھی مسلمانوں نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی—۔فوٹو/ اے ایف پی

عراق میں بھی عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

ایک عراقی شہری نماز عید ادا کرتے ہوئے—۔فوٹو/اے ایف پی
ایک عراقی شہری نماز عید ادا کرتے ہوئے—۔فوٹو/اے ایف پی

روس میں بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا—۔فوٹو/اے ایف پی
روس میں بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا—۔فوٹو/اے ایف پی

اس کے علاوہ جاپان، بوسنیا اور افغانستان میں بھی عیدالاضحٰی مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی اور سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے مویشی قربان کیے گئے، تاہم پاکستان اور بھارت میں عیدالاضحیٰ بروز ہفتہ (2 ستمبر کو) منائی جائے گی۔

ادھر پاکستان کے صوبے خیبرپختونخواہ اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) میں افغان مہاجرین کیمپوں میں مقیم افراد نے بھی جمعہ کے روز عیدالاضحیٰ منائی اور قربانی کا فریضہ انجام دیا گیا۔

عیدالاضحیٰ کی نماز اچینی بالا، ناگمان، شمشتو کیمپ اور دیگر مقامات پر قائم افغان مہاجرین کیمپوں میں ادا کی گئی۔