Dawnnews Television Logo

رواں سال کی بہترین وائلڈ لائف تصاویر

ہتھنی اور اس کے بچے کی مشتعل ہجوم سے بچنے کی کوشش کی تصویر نے وائلڈ لائف فوٹوگرافی ایوارڈ اپنے نام کیا۔
شائع 08 نومبر 2017 10:31am

پریشان ہتھنی اور اس کے بچے کی مشتعل ہجوم سے بچنے کی کوشش کی تصویر نے رواں سال کا Sanctuary وائلڈ لائف فوٹوگرافی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع بنکورہ میں پیش آیا اور فوٹوگرافر نے بھارت میں انسانوں اور ہاتھوں کے تصادم کی حقیقت پر روشنی ڈالی۔

فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com
فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com

اس فوٹوگرافی مقابلے میں ایوارڈ حاصل کرنے والی دیگر تصاویر یہ ہیں۔

اس تصویر نے کریچر گریٹ اینڈ اسمال کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی جس میں ایک ہرن مگر مچھوں کے غول میں پھنسا بے بسی سے موت کے منہ میں جارہا ہے۔

فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com
فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com

اسی کیٹیگری میں مینڈک کی یہ تصویر مشترکہ طور پر ایوارڈ کی حقدار قرار پائی۔

فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com
فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com

اس تصویر نے کنزویشن فوٹوگرافی کی کیٹیگری میں ایوارڈ اپنے نام کیا جس میں کنویں میں پھنس جانے والے ایک تیندوے کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com
فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com

اس تصویر نے آرٹ ان نیچر کیٹیگری میں ایوارڈ اپنے نام کیا جس میں ایک اسٹار فش نے کیکڑوں اور سی شیلز کی مدد سے ایک ماسٹر پیس کو جنم دیا۔

فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com
فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com

اس تصویر کو لینے والے ینگ فوٹوگرافر آف دی ائیر قرار پائے جس میں منگلور کی بندرگاہ میں ایک بے جان شارک رے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا گیا۔

فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com
فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com

اس تصویر نے کریچرز گریٹ اینڈ اسمال کی ینگ کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی جو سری لنکا کے یالے نیشنل پارک کی ہے۔

فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com
فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com

یہ دلچسپ تصویر نیچر ان اربن کی ینگ کیٹیگری میں ایوارڈ یافتہ ثابت ہوئی جس میں ایک بندر گاڑی کے ٹائر کے اوپر چھپا ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com
فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com

اس تصویر نے آرٹ ان نیچر ینگ کیٹیگری میں ایوارڈ کو اپنے نام کیا۔

فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com
فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com

اس تصویر کو آرٹ ان نیچر کی اوپن کیٹیگری میں ایوارڈ تو نہیں مل سکا تاہم اسے چند بہترین تصاویر میں سے ایک قرار دیا گیا۔

فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com
فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com

اسی کیٹیگری کی ایک اور بہترین تصویر ، جس میں مکمل چاند کی رات کو چکور کے جوڑے کو دکھایا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com
فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com

اس تصویر کو کنزویشن فوٹوگرافی کی کیٹیگری کی چند یادگار تصاویر میں سے ایک قرار دیا گیا۔

فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com
فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com

اسی کیٹیگری کی ایک اور بہترین تصویر، جس میں سیاہ تیندوے کو کنویں میں پھنسا دیکھا جاسکتا ہے جو اوپر فوٹوگرافر کی آنکھوں میں دیکھ رہا ہے۔

فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com
فوٹو بشکریہ sanctuaryasia.com