Dawnnews Television Logo

وادی پتریاٹہ میں آپ اپنا ذاتی ریزورٹ اسٹائل وِلا کیسے بنا سکتے ہیں؟

سی جی ڈیولپمنٹس اپنے پروجیکٹ کے ذریعے لوگوں تک آرام دہ اور پرسکون گھروں کی سہولت پہنچانا چاہتی ہے۔
اپ ڈیٹ 11 اپريل 2020 04:08am

سرسبز و شاداب پہاڑوں میں گھری وادی پتریاٹہ صوبہ پنجاب کے شمال میں 310 کنال کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔

اس وادی تک پہنچنے کے لیے مری سے 30 منٹ کا سفر کرنا پڑتا ہے، جبکہ اسلام آباد سے گزرنے والی مری ہائی وے سے یہاں پہنچنے میں 1گھنٹے سے زائد کا وقت لگتا ہے۔

پتریاٹہ میں ریزورٹ اسٹائل ولاز قائم کرکے سی جی ڈیولپمنٹس ایک نئے پروجیکٹ کا آغاز کر رہی ہے، تاکہ لوگ اس پر فضا مقام پر زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرسکیں، اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد اس علاقے میں سیاحت کے شعبے میں بہتری لانا ہے۔

پتریاٹہ ہی کیوں؟

پتریاٹہ ایک سرسبز وادی ہے، جہاں بہت سے پھل اور بیریز لگتی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ یہاں دیودار کے درخت بھی بکثرت ہیں۔ اس علاقے میں صاف شفاف پانی کا چشمہ بھی بہتا ہے۔

رہائشیوں کے مطابق شام 6 بجے کے بعد یہاں شفاف نیلگوں آسمان پر سفید روئی کے گالوں جیسے بادلوں کی چادر نظر آتی ہے۔

چیئرلفٹس کی موجودگی اور برف باری کی وجہ سے یہ جگہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے، جو اپنی روزمرہ کی زندگی سے دور ہوکر کچھ وقت سکون سے قدرت کے قریب ہوکر گزارنا چاہتے ہیں۔

اس طرح سی جی ڈیولپمنٹس لوگوں کے لیے ایسا منفرد ہاؤسنگ پروجیکٹ لا رہی ہے، جہاں جدت کے ساتھ ایک بہترین لائف اسٹائل دیکھنے کو ملے گا۔

اس وادی میں گھر کیسے تلاش کیا جائے؟

سی جی ڈیولپمنٹس پتریاٹہ میں ریزورٹ اسٹائل ولاز متعارف کروا رہی ہے، جس میں لگژری ولاز، اسپا اور دیگر کمرشل زونز بھی شامل ہوں گے۔

کمپنی کا مقصد ہے کہ ایک اعلیٰ کرائے کے پیداواری منصوبے میں لوگوں کو آرام دہ اور لگژری گھر فراہم کیے جائیں۔

یہاں آنے والوں کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ ان ولاز میں مستقل سکونت اختیار کریں یا پھر اپنی ضرورت کے مطابق عارضی طور پر یہاں قیام کریں۔

اس اسکیم میں کیا کیا شامل ہے، اس کی تفصیلات یہ ہیں:

1۔ لگژری سمر ہومز

اس میں کاٹیجز، ولاز اور لاجز شامل ہوں گے۔ ایک مسجد اور کمرشل زون بھی اس پلان کا حصہ ہے۔

پروجیکٹ میں1 کنال کے کاٹیج کے ساتھ ایک اِن ڈور سوئمنگ پول بھی شامل ہوگا۔

پتریاٹہ میں تعمیر ہونے والے کاٹیجز 1 کنال، 10مرلہ اور 7 مرلہ پر مشتمل ہیں۔

ولاز کا رقبہ 2 اور 3 کنال ہوگا۔

تمام ولاز اور کاٹیجز اس طرح سے تعمیر کیے جائیں گے کہ اس سے وادی کا 180 کے زاویے سے نظارہ کیا جاسکے۔

تمام رہائشی زونز میں سینٹرل ہیٹنگ سسٹمز شامل ہوں گے تاکہ لوگ یہاں کے موسم کو مکمل طور پر انجوائے کرسکیں۔

2۔ ریزورٹس اور اسپا

پتریاٹہ میں بہترین وقت گزارنے کے لیے لگژری سوٹس کرائے پر حاصل کیے جاسکیں گے۔

چالیٹس کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آرام و سکون کے ساتھ ساتھ ریزورٹ میں پرائیویسی کا بھی خیال رکھا جائے۔

لگژری اسپا کے بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک انٹرنیشنل فرنچائز کے ساتھ معاہدے پر دستخط بھی کیے گئے ہیں۔

3۔ کمرشل زونز

سی جی ڈیولپمنٹس کا مقصد کمرشل زون کو ایک جدید، اوپن ایٹریم بازار کی طرز پر ڈیزائن کرنا ہے، جہاں تفریحی مقامات کے ساتھ ساتھ ریسٹورنٹس اور اسٹورز بھی ہوں۔

4۔ پروجیکٹ کے دیگر فیچرز

یہ ایک گیٹڈ کمیونٹی پروجیکٹ ہوگا، جہاں جِم، سنوکر زون اور سماجی تقریبات کے انعقاد کے لیے خصوصی مقامات کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔

پتریاٹہ ویلی ریزورٹ کے تمام رہائشیوں کو ٹمپریچر کنٹرولڈ رومز دستیاب ہوں گے، جس سے یہاں رہائشیوں کا تجربہ بہترین ثابت ہوگا۔

رہائشی زونز سے فائیو اسٹار ہوٹلز اور کمرشل زون تک رسائی آسان ہوگی اور ہر کمرے سے لوگوں کو وادی پتریاٹہ کے نظارے نظر آئیں گے۔

پتریاٹہ چیئر لفٹ سے منسلک ہائیکنگ ٹریلز بھی یہاں سے قریب ہیں۔

یہ سب خصوصیات اس پروجیکٹ کو سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین پروجیکٹ بناتی ہیں۔

ہمارے پروجیکٹ کی تفصیلات یہاں دیکھی جاسکتی ہیں۔

کچھ سی جی ڈیولپمنٹس کے بارے میں:

سی جی ڈیولپمنٹس پاکستان کی ایک معروف آرکیٹیکچر کمپنی ہے، جس کا 30 سال سے زائد عرصے کا تجربہ ہے۔ یہ کنسلٹنٹس گروپ کا حصہ ہے، جسے 1987 میں قائم کیا گیا تھا۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک آرکیٹیچر کمپنی رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہے۔

اس سہولت سے کیسے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، اس کے لیے سی جی ڈیولپمنٹس کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں۔


یہ مواد ہمارے اسپانسر سی جی ڈیولپمنٹس کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ ڈان اداریئے کا اس میں بیان کیے گئے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔