تصاویر: اسرائیلی جارحیت کے خلاف، فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے

اردن، پاکستان، ملائیشیا، سری لنکا، امریکا سمیت مختلف ممالک میں عوام نے اہل غزہ سے اظہار یک جہتی کیا اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔
شائع 13 اکتوبر 2023 08:25pm

غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کے خلاف مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں لاکھوں افراد نے مظاہرے کیے اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اب تک فضائی کارروائیوں میں ایک ہزار 500 سے زائد فسلطینی جاں بحق ہوئے اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں اور غزہ پر زمینی کارروائیوں کے اعلان کے بعد مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے جبکہ غزہ میں پہلے ہی پانی، بجلی اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی معطل ہے، دوسری جانب اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق حماس کے حملے کے نتیجے میں اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 300 سے زائد ہوچکی ہے۔

اسرائیل نے غزہ کے شہریوں کو جنوبی علاقہ خالی کرنے کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ الٹی میٹم واپس لے کیونکہ شہریوں کی اتنی بڑی تعداد 24 گھنٹوں میں وہاں سے منتقل نہیں ہوسکتی اور اس کارروائی سے بدترین انسانی بحران جنم لے گا۔

اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف مسلمان ممالک سمیت دنیا بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے، اسی طرح عرب دنیا اور پاکستان میں بھی لوگوں نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا، مظاہرین کے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم تھے اور غزہ کے حق میں نعرے لگا رہے تھے جبکہ اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کیا گیا۔

فلسطین کے حق میں روم، جرمنی کے شہر میونخ، استنبول، بلغراد اور دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کیے گئے، مقبوضہ کشمیر میں بھی مظاہرین نے فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی جبکہ حالات کشیدہ ہونے کے خوف سے سری نگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کا اجتماع منسوخ کردیا گیا تھا۔

ٹوکیو میں مسلمانوں نے اسرائیلی سفارت خانے کے قریب احتجاج کیا، مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جس میں اسرائیل دہشت گرد اور فری فلسطین کے نعرے درج تھے، سری لنکا میں مظاہرین نے نعرے لگائے کہ فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

پشاور میں عوام کی بڑی تعداد نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا—فوٹو: اے ایف پی
پشاور میں عوام کی بڑی تعداد نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا—فوٹو: اے ایف پی

کوئٹہ میں بھی فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی—فوٹو: اے ایف پی
کوئٹہ میں بھی فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی—فوٹو: اے ایف پی

عراق کے تحریر اسکوائر میں اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی
عراق کے تحریر اسکوائر میں اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی

بغداد میں مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے احتجاج کیا—فوٹو:رائٹرز
بغداد میں مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے احتجاج کیا—فوٹو:رائٹرز

ڈھاکا میں بنگلہ دیشی عوام نے فلسطین پر جارحیت کرنے پر اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی—فوٹو: رائٹرز
ڈھاکا میں بنگلہ دیشی عوام نے فلسطین پر جارحیت کرنے پر اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی—فوٹو: رائٹرز

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں بھی فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں بھی فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی

ملائیشیا میں مقیم فلسطینیوں نے کوالالمپور میں فلسطینی سفارت خانے کے باہر پرچم تھامے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا—فوٹو: اے ایف پی
ملائیشیا میں مقیم فلسطینیوں نے کوالالمپور میں فلسطینی سفارت خانے کے باہر پرچم تھامے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا—فوٹو: اے ایف پی

کوالالمپور میں مقیم فلسطینیوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا—فوٹو: اے ایف پی
کوالالمپور میں مقیم فلسطینیوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا—فوٹو: اے ایف پی

کوالالمپور میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ کیا—فوٹو: اے ایف پی
کوالالمپور میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ کیا—فوٹو: اے ایف پی

کولمبو میں فرینڈزآف فری فلسطین گروپ نے پلے کارڈز اور فلسطین کا پرچم اٹھا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا—فوٹو: اے ایف پی
کولمبو میں فرینڈزآف فری فلسطین گروپ نے پلے کارڈز اور فلسطین کا پرچم اٹھا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا—فوٹو: اے ایف پی

نیویارک سٹی میں کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا—اے ایف پی
نیویارک سٹی میں کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا—اے ایف پی

اردن کے دارالحکومت عمان میں شہریوں نے غزہ کے لوگوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا—فوٹو: رائٹرز
اردن کے دارالحکومت عمان میں شہریوں نے غزہ کے لوگوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا—فوٹو: رائٹرز