Dawnnews Television Logo

پاک چین تجارتی دوستی میں نئے باب کا آغاز

چین کا سفر کرنے والے پاکستانی Nayapay ایپس میں Alipay QR کوڈ کو اسکین کرکے چینی اشیا کی خرید و فروخت اور خدمات کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔
شائع 09 اپريل 2024 03:13pm

پاک چین تجارتی دوستی میں ایک نئے باب کا آغاز ہو گیا۔

پاکستانی فن ٹیک کمپنی Nayapay نے چین کے Ant Group اور Alipay کے ساتھ کاروباری شراکت داری کے نئے دور کا آغاز کیا ہے، جس کی افتتاحی تقریب چین کے شہر بیجنگ میں منعقد ہوئی۔

جس میں سی ای او نیاپے اور چین کی اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی، نیاپے پہلا پاکستانی پلیٹ فارم ہے، جو باہمی دو طرفہ تجارت کے فروغ اور پاکستانی مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے چین کو براہ راست ادائیگی کا چینل پیش کرے گا۔

چین کا سفر کرنے والے پاکستانی Nayapay ایپس میں Alipay QR کوڈ کو اسکین کرکے چینی اشیا کی خرید و فروخت اور خدمات کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔

یہ شراکت Nayapay کے صارفین کو چین میں 80 ملین Alipay+ مرچنٹ مقامات سے منسلک کردے گی، جس سے ہمارے برادر ممالک کے درمیان تجارت اور سیاحت کو بہت فروغ حاصل ہوگا۔

چین ایک ایسا ملک ہے، جہاں پر ڈیجیٹل ادائیگیاں عام ہیں، اور اس اقدام سے چین کا سفر کرنے والے پاکستانیوں کو کاروباری آسانیاں اور سہولیات میسر آسکیں گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیاپے کے سی ای او اور بانی دانش لاکھانی نے کہا کہ آج کا دن چین اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا کیونکہ ہم دونوں ممالک کے درمیان براہ راست ادائیگی کے پہلے چینل کے قیام کا آغاز کر رہے ہیں۔

یہ اقدام پیپلز بینک آف چائنا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام Ant Group اور نیاپے کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوا ہے، یہ کامیابی نہ صرف مالیاتی لین دین کے ایک نئے دور کی راہ ہموار کرتی ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ جدت کی علامت بھی ہے۔


یہ مواد NayaPay کا ایک بامعاوضہ اشتہار ہے، ڈان یا اس کے ادارتی عملے سے اس کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔