Dawn News Television

اپ ڈیٹ 02 مارچ 2014 09:03pm

ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان کے ہاتھوں انڈیا کو شکست

میر پور، بنگلہ دیش : ایشیا کپ کے ایک اہم میچ میںپاکستان نے ہندوستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی ہے۔

میچ کا پانسہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے میچ کے آخری اوور کی دو گیندوں پر لگاتار چھکے لگا کر پاکستان کو فتح دلائی۔

اس کے بعد ہندوستان تین میں سے دو اہم میچ ہار چکا ہے۔ اگر وہ اگلے میچ میں افغانستان کو شکست بھی دیدے تب بھی آٹھ مارچ کے فائنل میں اس کے پہنچنے کے بہت کم امکانات ہیں۔

ایشا کپ کے اہم میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو چیت کیلئے 246 رنز کا ہدف ملا تھا۔

دوسری اننگز میں پاکستان کو انڈیا کا ہدف مکمل کرنے کیلئے آخری اوور کی چار گیندوں پر نو رنز درکار تھے ۔ جب 200 رنز تھے تو پاکستان کے چار کھلاڑی آؤٹ تھےاور اس کے بعد تیزی سے وکٹیں گریں اور صرف اگلے 36 رنز میں پاکسان کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔

اس موقع پر آفریدی نے دو چھکے لگا کر پاکستان کو پانچ ملکی ایشیا کپ میں اہم فتح دلائی

آفریدی نے صرف اٹھارہ گیندوں پر 34 رنز بنائےجن میں دو باؤنڈریز اور تین چھکے شامل تھے۔ لیکن اس کی راہ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ہموار کی تھی۔

پروفیسر نے 75 قیمتی رنز جوڑے اور شعیب مقصود نے 38 رنز بنائے تھے لیکن 203 تک دونوں اہم کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ان میں حفیظ کیچ آؤٹ ہوئے اور مقصود رن آؤٹ۔

آفریدی کے جیت دلانے والے شاٹس سے قبل پاکستان کے مزید تین کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے

چونتیس سالہ آفریدی نے اپنی زندگی کے 377 ویں میچ میں پاکستان کو شاندار جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

' توقعات بہت بلند تھیں،' پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کہا۔

' جب بھی ہم انڈیا کیساتھ کھیلتے ہیں وہ ایک عظیم موقع ہوتا ہے اور آج ہمارا دن تھا۔' حق نے کہا۔ انہوں نے پریشر کے باوجود بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔

انڈیا کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ٹیم نے جس طرح چیلنج کو قبول کیا اس پر انہیں فخر ہے۔ 'لڑکوں نے کم رنز کے باوجود اچھی کوشش کی،' انہوںنے کہا

' ہم نے بیس سے تیس رنز کم بنائے تھے لیکن میچ دوسری جانب ہوگیا۔ مجھے فخر ہے کہ باؤلرز نے لڑائی کو جاری رکھا۔' انڈین لیگ اسپنر امیت مشرا نے دس اوورز میں اٹھائیس رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں

سعید اجمل نے چالیس رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ فاسٹ بولر محمد طلحہ اور حفیظ نے دو دو کھلاڑیوں کو واپس بھیجا

انڈیا کے اسکور کارڈ میں اہم ترین اضافہ روہت شرما (56) اور امباتی رائڈو (58) نے کیا جبکہ روندرا جدیجہ نے 49 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔ افغانستان جس نے گزشتہ میچ میں بنگلہ دیش کو ہرا کر سب کو حیران کردیا تھا اب پیر کو ڈھاکہ میں سری لنکا کے مقابل ایک اہم میچ کھیلے گا۔

Read Comments