Dawn News Television

شائع 07 اپريل 2014 10:59pm

عدالت کا میرا کیخلاف تحقیقات کا حکم

لاہور: ایک پاکستانی عدالت نے پیر کے روز پولیس کو اس بات کا حکم دیا ہے کہ آیا ایک نامور خاتون اداکار کے خلاف فحاشی کے چارجز لگائے جانے چاہیئیں یا نہیں۔

ارتضا رباب جن کو 'میرا' کے نام سے جانا جاتا ہے، انٹرنیٹ پر پھیلائی گئی نازیبا ویڈیو میں وہ موجود نہیں ہیں اور یہ ایک جعلی ویڈیو ہے۔

شبیر احمد کا اپنی پیٹیشن میں کہنا ہے کہ میرا نے فحاشی اور ناجائز تعلقات کو فروغ دیا جن پر انہیں سزا ہونی چاہیئے۔

اب تک کی دس سماعتوں کے دوران جوڑا کسی سنوائی میں موجود نہیں رہا ہے۔

جج صفدر علی بھٹی نے پیر کے روز کہا: قانون کے مطابق پیٹشنر درخواست کے ساتھ پولیس اسٹیشن جائے اور وہاں پولیس مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

میرا کے وکیل احمد فہیم بھٹی نے کہا ہے کہ فیصلے کے خلاف وہ ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

انہوں نے اے ایف پی کو بتایا 'میری کلائنٹ کہتی آئی ہیں کہ ویڈیو میں موجود خاتون وہ نہیں اور یہ ایک جعلی ویڈیو ہے۔'

1990ء کے بعد سے میرا پاکستانی فلم انڈسٹری کی نامور خاتون اداکار رہیں ہیں۔

Read Comments