Dawn News Television

اپ ڈیٹ 14 اپريل 2014 03:43pm

‫ایم ٹی وی ایوارڈز کی رنگا رنگی‬

گریوٹی ہو یا دی وولف آف وال اسٹریٹ، کوئی بھی مووی ایم ٹی وی ایوارڈز 2014 میں ہنگر گیمز کو آگ لگانے سے روکنے میں ناکام رہی۔

لاس اینجلس کے نوکیا تھیٹر میں اتوار کی شب منعقد ہونے والے ایم ٹی وی ایوارڈز کا میلہ دی ہنگر گیمز: کیچگ فائر نے لوٹ لیا، جس نے بہترین فلم، اداکار اور اداکارہ سمیت 7 ایوارڈز اپنے نام کئے۔

جنیفر لارنس اور جوش ہیچرسن نے ہنگر گیمز کیلئے بہترین اداکارہ اور اداکار کا ایوارڈ جیتا۔

ہالی وڈ کی ایڈونچر سے بھرپور فلم ہنگر گیمز کو بیسٹ فلم کا ایوارڈ جونی ڈیپ نے دیا۔۔ ایوارڈ وصول کرنے کیلئےفلم اسٹارزجوش ہیچرسن اور سیم کلیفلن اسٹیج پر آئے۔

جبکہ بہترین ولن کا اعزازمیلا کیونس نے فلم 'اوزی دی گریٹ اینڈ پاور فل' میں اپنی بہتری اداکاری پر حاصل کیا۔

اس موقع پر جیرڈ لیٹو کو بیسٹ آن اسکرین ٹرانسفارمیشن کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جون ہل کو کامیڈین کا ایواڈ دیا گیا جبکہ فائٹ ایوارڈ اور لینڈو بلوم لے اڑے۔

Read Comments