Dawn News Television

شائع 16 اپريل 2014 05:44pm

سینیٹر فیصل رضا عابدی سے استعفیٰ طلب

اسلام آباد: پارٹی ڈسپلن کی بار بار خلاف ورزی پر پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر فیصل رضا عابدی سے سینیٹر شپ کا استعفی طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصل رضا عابدی سے سینیٹر شپ کا استعفی پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل راجا پرویز اشرف نے طلب کیا ہے۔

استعفی طلب کرنے کی وجوہات بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی بتائی جارہی ہیں۔

Read Comments