Dawn News Television

شائع 19 اپريل 2014 03:27pm

نٹ کھٹ عمائمہ ملک

یہ بات لوگوں کو معلوم نہیں کہ اداکار عمائمہ ملک بہت شریر ہیں, خوبصورتی اور شرارت ایک جگہ جمع ہوجائیں تو غضب ڈھا دیتی ہے۔

دو روز پہلے عمائمہ نے ساؤتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں بولی وڈ کی ایک فلم راجہ نٹور لال کی شوٹنگ کے دوران اپنے ساتھی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ ایک ننھا منا سا مذاق کیا۔

ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی عمران ہاشمی سیٹ پر آئے تو اس نازک اداکار نے ان کے سامنے طبیعت خراب ہونے کا بہانہ کیا، اپنے ہاتھوں سے چوڑیاں اتار کر پھینکیں اور دھڑام سے نیچے گر گئیں۔

اس شرارت میں ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی شامل تھے، انہوں نے عمران سے کہا کے عمائمہ نے صبح سے کچھ نہیں کھایا ہے اور وہ اب بے ہوش ہوگئی ہیں۔

یہ سن کر عمران نے ایمبولینس بلانے کے لیے حکم دیا اور گھبرا کے اداکار کی طرف لپکے لیکن اسی وقت وہ ہوش میں واپس آ کر مسکراتی ہوئی عمران کی جانب دیکھنے لگیں۔

جب عمران کو حقیقت کا علم ہوا تو انہوں نے عمائمہ کے ساتھ وہی کچھ کرنا چاہا جس کے لیے وہ مشہور ہیں لیکن کر نہ سکے۔

عمائمہ جی، عمران ہاشمی اپنی منہ زوری کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں، اگلی بار ذرا احتیاط سے کام لیجئے۔

Read Comments