Dawn News Television

شائع 21 اپريل 2014 02:11pm

پیار سے نہیں تھپڑ سے ڈر لگتا ہے

بولی وڈ اداکار امیشا پٹیل ان دنوں فلموں میں تو کچھ زیادہ دکھائی نہیں دے رہیں لیکن ان کے تھپڑ کی گونج دور دور تک سنائی دے رہی ہے۔

چند روز پہلے وہ اتر پردیش کے ایک شہر میں زیورات کی ایک دکان کا افتتاح کرنے پنہچیں۔

انہیں دیکھ کر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی جیسا کہ اکثر ہوتا ہے۔

نوجوانوں میں کچھ چلبلے بھی ہوتے ہیں، ان میں سے ایک چلبلے نے امیشا کے ساتھ کچھ ایسی ویسی حرکت کرنا چاہی۔

اس بیچارے کو کیا خبر تھی کے امیشا کوئی چھوئی موٹی ٹائپ کی لڑکی نہیں۔

جیسے ہی نوجوان نے اداکار کے قریب ہونا چاہا تو امیشا نے ایک زوردار تھپڑ اس کے دائیں گال پر رسید کر دیا۔

تھپڑ کی گونج اتنی دور تک گئی کہ نوجوان نے وہاں سے بھاگنا ہی مناسب جانا۔

کمال کی بات یہ ہے کہ امیشا اس واقعے کے بعد دوبارہ انتہائی نارمل طریقے سے دکان کی افتتاح میں مشغول ہو گئیں - گویا یہ سب تو ہوتا رہتا ہے!۔

Read Comments