Dawn News Television

اپ ڈیٹ 22 اپريل 2014 02:55am

سینیٹ کمیٹی یوٹیوب پابندی کے خلاف

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے پیر کے روز ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ویب سائٹ یوٹیوب پر پابندی کے خلاف ایک قرارداد کو منظور کرلیا ہے۔

'انوسینس آف مسلمز' نامی ایک ویڈیو کے یوٹیوب پر اپ لوڈ ہونے کے بعد سے یہ ویب سائٹ پاکستان میں پابندی کا شکار ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے مظاہرے کیے گئے تھے۔


یوٹیوب پر پابندی کے خلاف قرارداد۔ حکومتی ارکان کی مخالفت


اسی طرح کے مظاہرے پاکستان میں بھی دیکھے گئے جس کی وجہ سے 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس حوالے سے آج ہونے والے اجلاس کی صدارت سینیٹر افراسیاب خٹک نے کی۔

رپورٹس کے مطابق کمیٹی کے اراکین کا خیال ہے کہ کچھ قابل اعتراض مواد کی وجہ سے پابندی کو لگانے کا کوئی فائدہ نہیں۔

کمیٹی کی جانب سے منظور کی گئی قرارداد میں وفاقی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ پر پابندی فوری طور پر ہٹائی جائے۔

Read Comments