Dawn News Television

اپ ڈیٹ 22 اپريل 2014 02:54pm

وِن ڈیزل کا 'پال واکر' کو آخری تحفہ

لاس اینجلس : ہالی وڈ اداکار پال واکر کے دونوں بھائی فلم 'فاسٹ اینڈ فیوریس سیون' مکمل کرانے کیلئے ہالی وڈ میں آ گئے۔

اس فلم کی عکسبندی پال واکر کی حادثاتی موت کے باعث رک گئی تھی اور ان کے حصے کے کام کو مکمل کرنے کیلئے ہدایت کار نے متعدد ڈپلیکٹ کا سہارا لیا۔

تاہم پال سے قریب ترین مماثلت ان کے بھائیوں میں دیکھی گئی اور ان کو فلم میں پال کے کردار کو نبھانے کیلئے منا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اب سلب اور کوڈی واکر اپنے بھائی کے حصے کے ایکشن سین مکمل کرائیں گے۔

یہ فلم اپریل 2015 میں ریلیز ہونا تھی تاہم اب ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پال واکر 30 نومبر 2013 کو گاڑی کے حادثے میں 40 سال کی عمر میں وفات پا گئے تھے۔

واکر ایک خیراتی پروگرام میں شرکت کے لیے اپنے دوست کی گاڑی میں فرنٹ سیٹ پر تھے جب یہ حادثہ پیش آیا، واقعہ میں ان کے دوست بھی ہلاک ہوئے تھے۔

سرکاری حکام کے مطابق ایک لال رنگ کی پورشے بجلی کے کھمبے اور درخت سے ٹکرا گئی جس کے بعد اسے آگ لگ گئی تھی۔

واکر اُن دنوں 'فاسٹ اینڈ فیورس' کی نئی فلم پر کام کر رہے تھے۔

Read Comments