Dawn News Television

اپ ڈیٹ 24 اپريل 2014 01:16pm

کیا رانی آدتیہ پہلے سے شادی شدہ تھے؟

لیجیے، ہم تو سمجھے تھے کہ رانی مکھرجی اور آدتیہ چوپڑا نے ابھی کل ہی اٹلی میں شادی کی ہے۔

لیکن اب سراغ رساں صحافی یہ بتا رہے ہیں کہ یہ سب تو دنیا دکھاوا ہے، شادی تو دونوں نے پہلے ہی سے کر رکھی تھی۔

اس کا ثبوت یہ بتایا جا رہا ہے کہ رانی اور آدتیہ پچھلے سال چھٹیوں پر ایک ساتھ ملک سے باہر گئے اور ساتھ ہی واپس آئے۔

یہی نہیں، پچھلے کچھ سال سے رانی تقریبا چوپڑا گھرانے کے فرد کے طور پر رہ رہی تھیں۔

وہ اپنے سسر یش چوپڑا (جو اب اس دنیا میں نہیں) کے لیے ان کی سالگرہ پر اپنے ہاتھ سے کیک بنایا کرتی تھیں اور دیوالی پر بھی انہی کے گھر میں آدتیہ کو مٹھائی کھلایا کرتی تھیں۔

اور تو اور جب سلمان خان سے ایک بار کہا گیا کہ رانی آپ سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو ان کا جواب تھا 'اس میں آدی سچائی ہے' آدی پیار سے آدتیہ چوپڑا کو کہا جاتا ہے۔

بتایے، یہ شو بز والے بھی عوام کو کس کس طرح بیوقوف بناتے ہیں!۔

Read Comments