پاکستان

پُرکشش ترین سیاستدان

امریکی میگزین کے مطابق سابق وزیر خارجہ حناء ربانی کھر تیسرے جبکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان آٹھویں نمبر پر ہیں۔

امریکی میگزین 'ریئل کلیئر' نے دنیا کے نو پُرکشش ترین سیاست دانوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں سے دو کا تعلق پاکستان سے ہے، جن میں حنا ربانی کھر اور عمران خان شامل ہیں۔

پاکستان کی سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نت نئے ڈیزائن، فیشن اور ہینڈبیگز کی وجہ سے دنیا بھر میں منفرد شہرت رکھتی ہی ہیں۔

گزشتہ سال بھی انہیں ایک عالمی جریدے کے سروے میں دنیا کی سب سے زیادہ پرکشش خاتون سیاستدان قرار دیا گیا تھا۔