دنیا

یوکرین: فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، جنرل سمیت 12 فوجی ہلاک

مشرقی یوکرین میں روس نواز باغیوں نے ایک فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا جس کے نتیجے میں ایک جنرل سمیت بارہ فوجی ہلاک ہو گئے۔

خیو :مشرقی یوکرین میں روس نواز باغیوں نے ایک فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا جس کے نتیجے میں ایک جنرل سمیت 12فوجی ہلاک ہو گئے۔

عیلحدگی پسندوں کا یہ اقدام رواں ہفتے کے اوئل میں دونیستک ایئر پورٹ پر 33 باغیوں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔

یوکرین کے عبوری صدر الیگزینڈر ٹرچینوف نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ دہشت گردوں نے کندھے پر رکھ کر چلایا جانے والا روسی میزائل نظام سے سلوینسک میں ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں جنرل ولادمیر کوہچکی سمیت بارہ فوجی ہلاک ہو گئے۔

علیحدگی پسندوں کے ترجمان نے روسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سلوینسک کے جنوبی مضافات میں جاری شدید لڑائی میں یوکرین فوج کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا ہے۔