ملٹی میڈیا

کولمبیا میں 33 بچے جل کر ہلاک

اس بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے اور اچانک آگ لگنے سے یہ بچے باہر نکلنے میں ناکام رہے۔
|

کولمبیا میں ایک بس میں آگ لگنے سے 33 بچے جل کر ہلاک ہوگئے، اس سانحے نے کولمبین عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ اس بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے اور اچانک آگ لگنے سے یہ بچے باہر نکلنے میں ناکام رہے، ڈرائیور حادثے کے وقت فرار ہوگیا جس کے گھر پر عوام نے پتھراؤ بھی کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بس میں آگ اس وقت لگی جب ڈرائیور جیری کین میں ایندھن بھر رہا تھا، اس سانحے کے نتیجے میں تین سے بارہ سال کی عمر کے بچے ہلاک ہوئے۔