ملٹی میڈیا

ایران میں مٹی کا طوفان

طوفان کے باعث مختلف حادثات میں چار افراد ہلاک ہوگئے تیز ہواؤں کے باعث بیشتر درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔

ایران کے دارالحکومت میں تیز ہواؤں کے جھکڑ اور مٹی کے طوفان کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مٹی کے طوفان کے باعث بجلی کے کھمبے گر گئے اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔