پاکستان

کراچی ایئر پورٹ، آپریشن کے بعد

اے ایس ایف کی جانب سے کارروائی کے بعد رینجرز اور پولیس نے آپریشن میں حصہ لیا اور حملہ آوروں کو گھیرے میں لے کر ہلاک کیا۔

کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو اتوار کی رات حملہ آوروں کے خلاف جاری رہنے والے آپریشن کے بعد پیر کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اے ایس ایف کی جانب سے کارروائی کے بعد رینجرز اور پولیس نے آپریشن میں حصہ لیا اور حملہ آوروں کو گھیرے میں لے کر ہلاک کیا۔