شمالی وزیرستان سے نقلِ مکانی
فوجی آپریشن کے ممکنہ ردِ عمل سے بچنے کیلئے فاٹا میں تمام تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک بند کردیے ہیں۔
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کی وجہ سے ہزاروں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ یہ لوگ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سمیت پنجاب کے سرحدی علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔