جرمنی کامیاب، برازیل افسردہ
میزبان ٹیم کے شائقین کی امیدوں پر پانی پھرتے زیادہ وقت نہیں لگا اور پہلے ہاف کے اختتام پر اسکے خلاف پانچ گول ہوچکے تھے۔
جرمنی نے برازیل کے چھٹی مرتبہ عالمی فٹبال کپ جیتنے کا خواب بری طرح چکنا چور کر دیا۔
ورلڈ کپ 2014 کے بیلے ہورے زینٹو میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی نے برازیل کو بدترین شکست سے دوچار کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں اس کا مقابلہ ارجنٹینا یا ہالینڈ سے ہوگا۔