کھیل

‫ورلڈ کپ 2014 کے دس بہترین کھلاڑی‬

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ گولڈن بال ایوارڈ کے لیے دس کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان کر دیا ہے۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ گولڈن بال ایوارڈ کے لیے دس کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان کر دیا ہے جس میں سے کوئی ایک اس اعزاز کو جیتنے میں کامیاب ہو سکے گا۔

فیفا کی اس فہرست میں چار جرمن، ارجنٹینا کے تین جبکہ برازیل، ہالینڈ اور کولمبیا کے ایک، ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

گولڈن بال ایوارڈ کا اعلان فائنل کے اختتام پر ہونے والی تقریب میں کیا جائے گا اور اس کے لیے تھومس مولر، لیونل میسی، نیمار اور ٹونی کروس سمیت تمام کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔