Dawn News Television

اپ ڈیٹ 22 جولائ 2014 02:03pm

کوئٹہ میں 3 خواتین پر تیزاب پھینک دیا گیا

کوئٹہ:سریاب کےعلاقے میں نامعلوم ملزمان 3 خواتین پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق خواتین کو تشویشناک حالت میں بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مزکورہ خواتین عید کی خریداری کے لیے شاپنگ سینٹر آئی تھیں کہ نامعلوم افراد ان پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے۔

Read Comments