Dawn News Television

اپ ڈیٹ 23 جولائ 2014 05:17pm

شکر گڑھ سیکٹر پر ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ، پاکستانی ہلاک

اسلام آباد: ہندوستانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے بدھ کو ورکنگ باؤنڈری پر شکر گڑھ سیکٹر میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری ہلاک ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق فائرنگ ہندوستان کی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی جانب سے کی گئی جس کے جواب میں پاکستان رینجرز نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی لاش مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی ہندوستانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شہری مارا گیا تھا۔

ایک ہفتے کے دوران ہندوستانی فوج کی جانب سے فائرنگ کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

Read Comments