Dawn News Television

شائع 24 جولائ 2014 08:06am

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ افراد ہلاک

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فائرنگ اور دیگر پُرتشدد واقعات میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ س تین افراد ہلاک ہوئے۔

کریم آباد کے علاقے میں بھی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور ایک شخص اور بچہ زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب سپر مارکٹ پولیس نے نیو کراچی کے علاقے گودھرا میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس پر مشتبہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے اے ایس آئی ہلاک ہوگیا جو سپر مارکیٹ تھانے میں تعینات تھا۔

پولیس نے جوابی کارروائی کرکے مطلوب ملزم عمر فاروق کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

Read Comments