Dawn News Television

اپ ڈیٹ 28 جولائ 2014 05:38pm

کراچی: لیاقت علی خان کے بیٹے انتقال کر گئے

کراچی: پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے بیٹے اشرف علی خان پیر کو رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے۔

اشرف علی خان کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ پانچ روز سے ہسپتال میں داخل تھے، جہاں آج صبح اُن کا انتقال ہو گیا۔

انہوں نے سوگواران میں ایک بیٹی اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔

انیس سو سینتیس میں پیدا ہونے والے اشرف علی خان سولہ اکتوبر 1951 کو اپنے والد کی وفات کے وقت محض 14 برس کے تھے۔

ستتر سالہ اشرف لیاقت کو کراچی میں سپرد خاک کیا جا ئے گا۔

Read Comments