چاند رات کی تیاریاں عروج پر
عید قریب آتے ہی خواتین شاپنگ کی مہم پر نکل کھڑی ہوتی ہیں اور یہ سلسلہ چاند رات تک جاری رہتا ہے۔
ملک بھر میں چاند رات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، اسلام آباد،لاہور اور کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں کی مارکیٹوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد اْمڈ آئی جبکہ خریداروں کی گھبراہٹ بھی بڑھ گئی۔ کیونکہ وقت کم ہے اور مقابلہ سخت، ملک بھر کے بازاروں میں رش عروج پر پہنچ گیا ہے۔