Dawn News Television

اپ ڈیٹ 30 جولائ 2014 04:22pm

ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ دو روز کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمی ہوا کے اس سسٹم کے باعث لاہور، ملتان، کراچی اور حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

ادھر کمشیر کے علاوہ پنجاب کے شہروں فیصل آباد، سرگودھا، سایہوال، بہاولپور اور ملتان ڈویژن میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس سسٹم کی وجہ سے آئندہ روز سندھ کے علاوہ بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ نیا سلسلہ 2 سے 3 روز تک جاری رہے گا۔

Read Comments